دوستی اسپورٹس فیسٹول 2016

سماجی تنظیم وانگ اوربرٹش کونسل کے تعاون سے 13دسمبر2016بروز منگل سنڈیمن پارک بیلہ میں دوستی اسپورٹس فیسٹول کا اہتمام کیاگیا جس میں8اسکولوں کے طلباء اور ٹیچرزنے شرکت کی اورمحکمہ تعلیم کے ڈی ای او،اے ڈی ای او،ڈی ڈی ای او ،اور مختلف محکموں کے آفیسران اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

دوستی اسپورٹس فیسٹول وانگ اور برٹش کونسل کے پروگرام دوستی کا حصہ ہے جس کا بنیادی مقصدتعلیم کو لطف اندوز بنا کر بچوں میں اسکول جاتے رہنے کا شوق پیدا کرنا۔بچوں کومختلف کھیل کود کی سرگرمیوں سے منسلک کر کے جسمانی نشونمایا صحت مند طرززندگی کی حوصلہ افزائی کرنا،بچوں میں سیکھنے کاجذبہ پیدا کرنا، بنیادی زندگی کے

تعلیمی ہنرسیکھنا،غیرحاضری اور اسکول ترک کرنے کی حوصلہ شکنی کرناٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ ہے۔

دوستی پروگرام کے تحت بیلہ تحصیل کے آٹھ سکولوں کو سپورٹس کٹس اور اساتذہ کو تربیت کے مراحل سے گزارہ گیا ہے۔

فیسٹیول کاآغازگورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول صالح بیروزی کی طالبہ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔اس کے بعد طلباء و طالبات نے اپنے اپنے اسکول بورڈکے ساتھ پریڈ کی اس کے بعد قومی ترانہ اوردوستی ترانہ پڑھا گیا ۔اسپوٹس فیسٹیول میں طلباء وطالبات کے درمیان مختلف پانچ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کلاس پکی کے طلباء اور طالبات کے درمیان تین اورکلاس سوئم کے طلباء اور طالبات درمیان دو مقابلے کرائے گئے۔جس میں تمام طلباء وطالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔اسکے بعد طلباء نے ٹیبلوز پیش کیے۔
فیسٹیول کے اختتام پر پوزیشن لینے والے طلباء اور طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔اسکے بعد آئے ہوئے مہمانوں نے تقریب سے خطاب کیا اور دوستی اسپورٹس فیسٹیول کی سرگرمیوں کو سراہااور سماجی تنظیم وانگ کی تعلیم کیلئے کی گئی عملی سرگرمیوں کو بہت سراہااور کامیاب دوستی اسپورٹس فیسٹیول کرنے پر وانگ کی پوری ٹیم اور منجمنٹ کمیٹی کو مبارک باد پیش کی اور آئندہ بھی ایسی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔

خطاب کرنے والوں میں تنویر کوثر(ڈی ای او)،امیربخش رونجہ(ڈی ڈی او)،قادر بخش جاموٹ(وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل)،یونس سنجرانی(اسسٹنٹ کمشنر بیلا)،وانگ کے ایگزیکٹو ڈاریکٹرقیصر رونجہ نے خطاب کیا۔

تقریب کی مذید تصاویر کے لئے یہاں کلک کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like these