آئے روز بڑھتی ہوئی تعداد اس طرف اشارہ ہے کہ فوری طوری عوام کی طرف
سے ذمہ داری کا احساس کرکے حکام کا ساتھ نہ دیا گیا تو شاید ہی یہ سلسلہ رک پائے۔ جیسے کہ ہم
دوسرے ممالک میں یہ دیکھ چکے ہیں۔ کہ ایک دم سے حالات کا بدلاو عوامی غیرزمہ داری کی وجہ سے
ہوا ہے۔ ادار وانگ سمجھتا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام حکومت وقت کے اداروں کا ساتھ
دے اور اس وائرس کے زیادہ سے زیادہ نقصان کو ہونے سے بچائے۔ یہ تب ہی ممکن ہو سکتا ہے
جب چند بنیادی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے۔ جن میں ہاتھ نہ ملانا، باقائدگی سے ہاتھ دھونا، عوامی
مقامات پر نہ جانا شامل ہے۔
وانگ نے بحییثت ایک زمہ دار ادارے کی حیثیت سے عوامی آگہی کے لئے مقامی زبانوں میں
معلومعاتی ویڈیوز تیار کی ہیں جن کا مقصد لوگوں کو کرونا وائرس سے آگہی ہے۔یہ ویڈیوز بلوچی، براوی
اور لاسی زبان میں بنائی گئی ہیں۔