بلوچستان کے بچے کیا سوچتے ہیں؟  CREATIVE CHALLENGE

بلوچستان کے بچے کیا سوچتے ہیں؟

ماحولیاتی تبدیلی کیا ہے اور اس کی روکتھام کے لئے ہمارا معاشرہ اور حکومت کیا کردار ادا کرسکتے ہیں؟

بلوچستان میں حالیہ سیلاب نے تباہیوں کی نئی داستانیں رقم کردیں ہیں۔ کئی قیمیتی جانیں ضائع ہوگییں ہیں،  ہزاروں لوگ بے گھر ہیں، سینکڑوں  کلومیٹرتک کی سڑکیں اور لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں سیلاب اپنے ساتھ بہا کے لے گیا ہے

کیا ہمارے ارد گرد لوگوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے لئے بارے میں علم ہے؟ کیا ایسے کام ہیں جو معاشرے کے افراد اور حکومت کو کرنے چاہییں جس سے

ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کیا جاسکے؟

اس ڈایئلاگ کو شروع کرنے کے لئے بلوچستان کی سماجی تنظیم وانگ 15سال کی عمر تک کے بچوں کے لئے ایک

تخلیقی مقابلے کا انعقاد کر رہی ہے۔  اگر آپ کی عمر 15سال یا اس سے کم ہے اور آپ کا تعلق بلوچستان سے ہے تو آپ اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اس مقابلے کا حصہ بننے کے لئے آپ کو ان سوالات کا جواب دینا ہے، آپ کے خیال میں “ماحولیاتی تبدیلی کیا ہے اور اس کی روکتھام کے لئے ہمارا

معاشرہ اور حکومت کیا کردار ادا کرسکتے ہیں؟” آپ یہ جواب تقریر کی صورت میں، نغمے  یا نظم کی صورت میں یا پھر ڈرامے کی صورت میں دے سکتے

ہیں۔ 

شرائط:

۔ ویڈیو3 منٹ سے زیادہ دورانیے کی نا ہو۔

۔ ویڈیو ایک یا ایک  سے زیادہ بچے ملکر بھی بنا سکتے ہیں۔

۔ یہ مقابلہ صرف بلوچستان کے بچوں کے درمیان ہے۔

۔ویڈیو بنانے کے لئے کسی زبان کی پابندی نہیں ہے۔ لیکن جتنے زیادہ لوگوں کو سمجھ آئیگی اتنا فائدہ ہوگا۔

:مقابلے کا فیصلہ

مطلوبہ شرائط پر پورا اتنے والی ویڈیوز کو وانگ کے سوشل میڈیا پیجز پر اپلوڈ کیا جایئگا۔ جہاں ایک مخصوص دورانیئے کے لئے آن لائن ووٹنگ ہوگی۔ اس کے بعد آن لائن ووٹنگ میں ٹاپ%10 ویڈیوز کو ایک آزادنہ ججز کے کے پینل کو بھیجا جائگا۔ جو ایک مخصوص کرا ئیٹریا کو سامنے رکھ کر ویڈیوز کو

رینک کریگا۔ 

اس کے بعد ان سوشل میڈیا ووٹنگ اور ججز کے ووٹ کو ملا کر پانچ بہترین ویڈیوز کے ونرز  کا ا علان کیا جائئگا۔ فائنل رزلٹ میں 60فیصد رزلٹ

سوشل میڈیا یوزر کے ووٹ جبکہ 40فیصد ججز کے ووٹ کو ملاکر کیا جائے گا۔

جیتنے والوں کے لئے انعامات :

پہلی پوزیشن 15 ہزار

دوسری پوزیشن10ہزار

تیسری پوزیشن 8ہزار 

چوتھی پوزیشن 7ہزار

پانچویں پوزیشن 5ہزار 

انٹریز بھیجنے کی آخری تاریخ 20ستمبر 2022