وانگ کے زیر اہتمام پڑھے گا لسبیلہ بڑھے گا لسبیلہ ریاضی و سائنس مقابلے کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ،گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ساکران کے طالب علم محمد حسین نے سائنس اور گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول جام کالونی کی طالبہ سیمہ روشن نے ریاضی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے
،تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کی معروف سماجی تنظیم وانگ اور محکمہ تعلیم لسبیلہ ،اپنا آگنائزیشن کے تعاون سے گزشتہ ہفتے منعقدہ پڑھے گا لسبیلہ بڑھے گا لسبیلہ ریاضی و سائنس مقابلے کے جاری کردہ نتائج کے مطابق سائنس کے مضمون میں گورنمنٹ بوائز ہائی ساکران حب کے طالب علم محمد حسین نے پہلی پوزیشن، گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول اکرم کالونی حب کے طالب علم ضمیر احمد نے دوسری ،گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حبیبہ بیلہ کے طالب علم ظہیر احمد نے تیسری ،گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول رانا بٹ وندر کی طالبہ ا قصی مجیدنے چوتھی، جبکہ گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول کولوائی حب کے محمد رمضان نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے ،
ریاضی کے مضمون میں گورنمنٹ گرلزمڈل اسکول جام کالونی کیطالبہ سیمہ روشن نے پہلی پوزیشن، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نوتانی بیلہ کے طالب علم افراز قادر نے دوسری ،گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حبیبہ بیلہ کے طالب علم بابونے تیسری ،گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول پتھر کالونی حب کے طالب علم محمد یوسف نے چوتھی جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اسماعیلانی بیلہ کے خلیل احمد نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے ، وانگ کے ذرائع کے مطابق ہرمضمون کے ٹاپ پانچ جیتے والے طلبہ وطالبات میںراوں ہفتے اوتھل میں منعقدہ تقریب میںبالترتیب 25000,15000,10000,6000.4000 کے نقد انعامات و اسناد تقسیم کیے جائیںگے ۔